پیر,  23 دسمبر 2024ء
بیٹے بہو کی طلاق کی خبریں، امیتابھ بچن نے ذومعنی پوسٹ شیئر کردی

ممبئی(روشن پاکستان نیوز)بالی وڈ کی نامور جوڑی امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دو سالوں سے زیرِ گردش ہیں لیکن دونوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اب امیتابھ بچن نے ان افواہوں کے بیچ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکار نے ابھیشیک اور ایشوریا کے رشتے کی افواہوں سے تنگ آکر یہ ذومعنی پوسٹ کی۔

امیتابھ بچن نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا جو لوگ ہر لفظ میں اپنا مطلب تلاش کرتے ہیں وہ اپنی ذاتی زندگی کی بدقسمتی چھپا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں میں طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں؛گوگل کی تیار کردہ نئی اے آئی ٹیکنالوجی جو موسموں کی درست پیشگوئی کرسکتی ہے

ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ارادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں