جمعرات,  19 فروری 2026ء
راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی

راجن پور(روشن پاکستان نیوز )راجن پور میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ  رقبے پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے مقامی کسانوں کا بھاری مالی نقصان کر دیا۔

مزید پڑھیں؛راولپنڈی پولیس کی خواتین پر تشدد کی روک تھام، منشیات و ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کارروائیاں

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

اس حوالے سے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ لگانے کے بعد مقامی لوگوں اورپولیس نے ملکر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم کچھ ایکڑ گنا پھر بھی جل گیا۔

پولیس کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

مزید خبریں