جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
مسلم لیگ ن کا’’ووٹ کو عزت دو‘‘کابیانیہ دفن ہو چکا ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن کا’’ووٹ کو عزت دو‘‘کابیانیہ دفن ہو چکا ہے۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملاقات کےلیے تیار ہوں، مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی ہے، کرسی بچانے کےلیے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہے جبکہ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگی صدر نواز شریف کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اب کیا کرنا ہے، آئین اور قانون کی پاسداری مسائل کا حل ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

مزید خبریں