بدھ,  04 دسمبر 2024ء
ملک میں قیام امن پر سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہیں قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اور تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ڈگری انسان کو نہیں بناتی بلکہ محنت بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر وہ اقدامات نہیں کیے گئے جوکرنا چاہیے تھے۔ اور غلط پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا طویل بارڈر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف علوی نے پشاور میں کارکنوں سے عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا حلف لے لیا

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بھی قربانیاں دیں۔ سیکیورٹی فورسز کو قیام امن میں کردار ادا کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہار نہیں ماننی بلکہ مقابلہ کرنا سیکھنا ہو گا۔ اور ہار کی وجہ سے مایوسی ایمان کی کمزوری ہے۔ اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کریں۔

مزید خبریں