بدھ,  04 دسمبر 2024ء
قوم کی حمایت سے ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے ، آرمی چیف

سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنا دیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے استقبال کیا، آرمی چیف کو مشق کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا، آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن کے کسی بھی حملہ سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا، مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

مزید خبریں