بدھ,  04 دسمبر 2024ء
اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے کیلیے جامع منصوبہ پیش

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔

ملاقات میں فوکل پرسن برائے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (اوورسیز سیکشن) ڈاکٹر رانا خالد محمود، چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) ملائیشیا چیپٹر چوہدری نثار علی خان، وائس چیئرمین ٹریڈ ونگ کویت چوہدری صفدر اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد علی، اور میڈیا کوآرڈینیٹر تحسیم قادری شامل تھے۔

مزید خبریں