جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

6 تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں۔

درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ،پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔

واضح رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 6 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا

مزید خبریں