جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت آج سے شروع ہو گئی۔

اس حوالے سے جے شاہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم اولمپک 2028ء گیمز کی تیاری کر رہے ہیں، ہم کرکٹ کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی سی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں مختلف فارمیٹس ایک ساتھ موجود ہیں، خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں