جمعرات,  28 نومبر 2024ء
جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ، کیس میں مزید 10 ملزمان نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

بعد ازاں راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی جس کے باعث عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم کی کارروائی چوتھی بار موخر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: تشدد کی راہ اپنانے والے اپنی قبر کھود رہے ہیں، عمران خان کو رہا کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

کیس میں بانی پی ٹی آئی  سمیت 143 سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ ذوالفقار بخاری، شہباز گل سمیت 23 ملزمان اشتہاری ہیں، نامزد ملزمان کے بیرون ممالک جانے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

مزید خبریں