منگل,  26 نومبر 2024ء
بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بیلا روس کے صدر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ، شہریوں کو شدید مشکلات

بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔

گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

مزید خبریں