لاہور(روشن پاکستان نیوز) میں راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اپنی دلہن کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر رخصت کرکے لے گیا۔
احتجاج کے باعث شہر بھر میں راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بتی چوک لاہور پر مکمل طور پر ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔
گزشتہ روز نئی نویلی دلہن بھی راستہ بند ہونے سے پریشان ہوگئی، دلہن پیدل آتی ہے اور بعدازاں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دلہے کے گھر کی جانب روانہ ہو جاتی ہے۔ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل بھی دو دلہے اپنی باراتوں سمیت ٹریفک میں پھنس گئے تھے، جنہیں بہت زیادہ منت سماجت کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔
مزید پڑھیں: 24 نومبر احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی اور عارف علوی سمیت درجنوں رہنمائوں کیخلاف مقدمات درج