بدھ,  27 نومبر 2024ء
نہم کا امتحان دینے والے طلباء کو عمر کی حد میں 10 ماہ کی رعایت

اسلام آباد (روشن پاکستان )لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والے لاکھوں طلباء کو عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت مل گئی۔

اس سے قبل  12 سال سے کم عمر کے طلباء نہم میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے اہل نہیں تھے، رعایت ملنے کے بعد گیارہ سال اور دو ماہ عمر کے طلباء بھی اپنا داخلہ جمع کرواسکیں گے۔

مذکورہ طلباوطالبات 2025 میں نہم اور 2026 میں دہم کلاس کا امتحان دے سکیں گے، لاہور بورڈ نے عمر کی حد میں رعایت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ جاری کردی۔

امیدوار 27 نومبر تک اپنی رجسٹریشن بورڈ سے کرواسکیں گے، تاریخ کے بعد رجسٹریشن یومیہ جرمانہ کے ساتھ وصول کی جائے گی، رجسٹریشن کیلئے فیس 2300 مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے بھی زیادہ کا جرمانہ عائد

 

مزید خبریں