هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کمیٹی میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف،اعظم نذیرتارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں،امیرمقام،رانا ثنااللہ،ملک احمد خان، مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق ،جعفر مندوخیل اوربشیر احمد میمن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کمیٹی کوپیپلز پارٹی کیساتھ مشاورت کی ذمہ داری سونپ دی،کمیٹی کو مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔

کمیٹی پیپلز پارٹی کیساتھ بات چیت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

مزید خبریں