بدھ,  20 نومبر 2024ء
پنجاب حکومت کا درخواست دینے والی تمام طالبات کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

بینک آف پنجاب نے20 ہزارطلبہ وطالبات کو بائیک کیلئے قرض دینے کی منظوری دے دی،ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر لیا ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف

اسٹوڈنٹس کیلئے بائیکس کی تعداد بیس ہزار سے بڑھا کر ستائیس ہزار دو سو کردی،طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے،پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کیمطابق دو ہزارالیکٹرک بائیکس کی تقسیم بھی مکمل ہو چکی ہے،مزید ساڑھے چھ ہزارالیکٹرک بائیکس کی ڈیلوری پر کام جاری ہے،تمام بائیکس پر دو سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے،ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ اسٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئے موقع دیا جائے گا۔

مزید خبریں