منگل,  19 نومبر 2024ء
آغا شیراز ملک نے نسیم آرکیڈ کے پروجیکٹ کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف ایگزیکٹو اے اے آر ایم بلڈرز اینڈ ڈویلپرز، آغا شیراز ملک نے اپنے نئے پروجیکٹ “نسیم آرکیڈ” کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ایک شاندار گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی تاجکستان کے سفیر، شریف زادہ یوسف، نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ایم این اے این اے 46 اسلام آباد، انجم عقیل خان، سی ای او خداداد سٹی، عامر خان اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

نسیم آرکیڈ کی بنیاد آغا شیراز ملک نے اپنی والدہ کے نام پر رکھی ہے، اور اس منصوبے کا افتتاح انہوں نے اپنی والدہ کے ہاتھوں فیتا کاٹ کر کیا۔ آغا شیراز ملک نے اس موقع پر کہا کہ “یہ پروجیکٹ میری والدہ کے نام ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے والدین کی دعاؤں سے اس پروجیکٹ کو بروقت مکمل کر کے اپنے انویسٹرز کو ہینڈ اوور کریں گے۔”

تاجکستان کے سفیر، شریف زادہ یوسف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اس طرح کے مزید پروجیکٹس بنیں تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں اور اسلام آباد، راولپنڈی اور پورے پاکستان کے عوام کو بہترین لکسری لائف اسٹائل کا موقع ملے۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔”

مزید پڑھیں: پنجابی پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے شاندار کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

نسیم آرکیڈ کا یہ منصوبہ اسلام آباد میں ایک جدید اور لگژری رہائشی پروجیکٹ کی شکل میں سامنے آئے گا، جو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آغا شیراز ملک اور ان کے ٹیم نے اس پروجیکٹ کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کا عہد کیا ہے۔

مزید خبریں