اتوار,  17 نومبر 2024ء
عمران خان 24 نومبر کے جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو لندن سے بلائیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 24نومبرکے جلسے کیلئے بندے لانے کی ذمہ داریا ں لگا دی گئی ہیں،جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو لندن سے بلائیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شرکا اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں،ان کو مفت بری اور نوسر بازی کرتے ہوئےساری عمر ہوگئی،یہ لوگ اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں بانی کیلئے نقارہ خدا ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کیساتھ قید ساتھی بھی اب انہیں سیاسی انگیجمنٹ کا مشورہ دے رہے ہیں،قول و فعل کے تضاد نے آپ کے قریبی ساتھیوں اور ووٹرز کو آپ سےبد ظن کر دیا۔

سیاست چلتے پانی کا نام ہے،کھڑا پانی بدبو دار ہو جاتا ہے،سیاست سیاسی جماعتوں کیساتھ باہمی احترام اور برداشت کی بنیاد پرکی جاتی ہے،ملک اور معاشی اشارے اوپر اور آپ کی جماعت انہیں نیچے لانے کی سازش کر رہی ہے۔

عوام کو مشکل سے ریلیف ملنا شروع ہوا تو آپ یہ بھی ان سے چھیننا چاہتے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل فرد واحد کو جیل سے نکالنے پر صرف کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانیہ

24نومبر کے احتجاج کو 9مئی کا رنگ دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی،آئندہ اتوار سے پہلے اپنے اطوار ٹھیک کر لیں ورنہ خواری آپ کا مقدر بنے گی۔

مزید خبریں