اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 8 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے،دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 70 کروڑ ڈالرپر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
دوسر ی جانب یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پر27.1فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
مزید پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کاوعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار
اکتوبرمیں یورپی یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 359.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 365.5ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 297.6ملین ڈالرتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.848 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی