جمعرات,  14 نومبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور لائسنس چیکنگ کی کارروائیاں، 1666 گاڑیاں بند، 1.16 کروڑ جرمانے

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 79 روز کے دوران 1666 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ 10814 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 879 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ غفلت برتنے والے گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ سی پی او نے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید خبریں