بدھ,  27 نومبر 2024ء
مہنگائی کی شرح 30 سے 7 فیصد پر آگئی، احسن اقبال کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 30 سے 7 فیصد پر آگئی ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین، چار سال میں مہنگائی کم ترین شرح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، سرمایہ کاری کے لیے اعتماد بحال ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریکوری کے راستے پر آگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مزید خبریں