جمعرات,  14 نومبر 2024ء
ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چوہدری بردران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور (روشن پاکستان نیوز)ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے چوہدری بردران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے فریقین کو 9 اے کی کاروائی کے تحت طلب کیا ہے، سول جج شیر حسن پرویز نے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین ،مدعا علہیم چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، کیس کی سماعت کل 14 نومبر کو ہوگی، فریقین میں راضی نامہ ہوا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر اسٹے کی درخواست پر بحث ہوگی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختار خاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے۔ کیس میں شجاعت حسین کے بھائیوں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا، چوہدری وجاہت حسین اور انکی ہمشیرہ بیگم شہلا نیئر کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہوچکی ہے۔

مزید خبریں