جمعرات,  14 نومبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ، 1623 گاڑیاں بند، 10719 چالان

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز): سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 78 دنوں کے دوران 1623 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق، 10719 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن پر ایک کروڑ 15 لاکھ 87 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 868 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔ اس کے علاوہ، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں