هفته,  23 نومبر 2024ء
پنجاب پولیس نے عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب بھر میں 54 مقدمات درج ہیں۔عدالت عالیہ کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سے بھی اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

بعدازاں، عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں