جمعرات,  14 نومبر 2024ء
اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 94 ہزار 20 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 93 ہزار ، 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کی دولت 313 ارب ڈالر ہو گئی ، امیر ترین افراد کی فہرست میں بدستور پہلا نمبر

مزید خبریں