جمعرات,  14 نومبر 2024ء
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سروس ٹریبونل کے چار ممبران کی تقرری

اسلا آباد(روشن پاکستان نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر فیڈرل سروس ٹریبونل کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے 4 ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلال خٹک اور چوہدری عبد القیوم کو جوڈیشل ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں چوہدری محمد اکرم خاکسار جوڈیشل ممبر جبکہ سروت طاہرہ حبیب ممبر ایگزیکٹو تعینات کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوا گیا ہے جس کے تحت ممبران کی تقرری تین سال کے لیے ہوگی، نوٹی فکیشن کے مطابق ممبران کی تقرری میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔

مزید خبریں