جمعرات,  14 نومبر 2024ء
سلمان خان کو دھمکیاں، 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکیوں کے بعد شوٹنگ سیٹ پر 70 سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

بالی ووڈ  کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم “سکندر” کی شوٹنگ حیدرآباد میں دوبارہ شروع کر دی جو ایک ماہ  تک جاری رہے گی شوٹنگ ایک محل نما ہوٹل میں ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی سیکیورٹی کے لیے چار تہوں پر مشتمل حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں NSG کمانڈوز، پولیس اہلکار اورنجی سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔

حیدرآباد اورممبئی پولیس کے تعاون سے ان کے آس پاس سیکیورٹی اہلکار ہر وقت موجود ہوتے ہیں، ہوٹل میں داخلے پر بھی دو سطح کی جانچ کی جاتی ہے اورتمام عملے کی روزانہ جانچ پڑتال ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں اسکولوں پر پابندی ، قابض فوج مسلمان طلبہ کو ہراساں کرنے لگی

شیڈول کے دوران سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ راشمیکا مندانا پر دو خصوصی گانوں کی فلمبندی بھی شامل ہے۔ ان گانوں کو بڑے پیمانے پر فلمایا جا رہا ہے اور ان میں سلمان اور راشمیکا کی کیمسٹری کو اجاگر کیا جائے گا۔

سخت حفاظتی انتظامات سلمان خان کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے باعث کیے گئے ہیں جو کہ کالے ہرن کے شکار کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں