بدھ,  06 نومبر 2024ء
اسلام آباد، ایف ٹن مرکز کے سینئر تاجر رہنماؤں کی تاجر اتحاد گروپ میں شمولیت

 

اسلام آباد: ایف ٹن مرکز کے سینئر تاجر رہنما ملک اعجاز، فاروق سیالوی، محمد رضوان، علی عابد، ملک داؤد، اکمل جنجوعہ اور چوہدری سرفراز نے ایف ٹن مرکز کے تاجر اتحاد گروپ کے صدارتی امیدوار عاطف جمیل بٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تاجر انصاف گروپ کو خیرآباد کہتے ہوئے تاجر اتحاد گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر عاطف جمیل بٹ اور چیف آرگنائزر جواد بٹ سمیت تاجر اتحاد گروپ کے رہنماؤں نے ان تاجروں کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا۔ گروپ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایف ٹن مرکز کی تاجر برادری کی سینئر قیادت کی گروپ میں شمولیت سے تاجر اتحاد گروپ مزید مضبوط ہوا ہے اور انتخابات میں ان کی فتح یقینی ہو چکی ہے۔

شمولیت اختیار کرنے والے تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عاطف جمیل بٹ جیسی نوجوان اور متحرک قیادت کے گروپ میں شامل ہونے سے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ عاطف جمیل بٹ خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور ان کی قیادت میں تاجر برادری کو بہترین رہنمائی ملے گی۔

مزید خبریں