اتوار,  24 نومبر 2024ء
عدالت نےاہم سیاسی رہنماؤں کی ضمانت منظورکر لی

 

عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے کے کیس میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بی این پی مینگل کے رہنماو¿ں کے خلاف سینیٹ میں اسلحہ لے جانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بی این پی مینگل کے رہنماو¿ں اختر لانگو اور شفیع محمد کی ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے یکم نومبر کو اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

 

مزید خبریں