اتوار,  24 نومبر 2024ء
اعظم سواتی اٹک جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی ملنے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

اعظم سواتی کو آج ہی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمے میں 20 دفعات لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

مزید خبریں