جمعرات,  14 نومبر 2024ء
شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت جانتے ہیں؟

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) ویسے تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پاس کھڑیوں کے مختلف کلیکشنز موجود ہیں لیکن حال ہی میں انہیں جو گھڑی پہنے دیکھا گیا اس کی قیمت نے صارفین کو دنگ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے چند ہفتے قبل لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں اداکار کی گھڑی نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ’رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی‘ برانڈ کی گھڑی پہنی ہوئی تھی، جو ایک لگژری گھڑی ہے اور صرف لمیٹڈ ایڈیشن موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنگ خان کی لگژری گھڑی کے صرف 25 نمونے موجود ہیں جس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 13 کروڑ سے زائد) بتائی گئی ہے۔

اداکار کی رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی 18 کیرٹ سونے کے کیس اور بریسلٹ سے بنی ہے، جسے 18 کیرٹ سفید سونے کے بیزل کے سے تخلیق کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف اداکار شفقت چیمہ آئی سی یو میں داخل

مذکورہ گھڑی کو خاص اس میں لگے نیلم کے کرسٹل بھی بناتے ہیں، اس کے علاوہ یہ گھڑی وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، سال، رات اور دن بتاتی ہے اور اس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی شامل ہے۔

مزید خبریں