اتوار,  24 نومبر 2024ء
پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ، 1335 گاڑیاں بند

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی او نے بتایا کہ گزشتہ 67 روز کے دوران 1335 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔

9532 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور قانون کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 3 لاکھ 6 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 774 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، تاکہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں