منگل,  24 دسمبر 2024ء
ایف بی آر میں ٹیکس کیلیے نیا نظام متعارف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کر دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری اور محصولات  میں اضافے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرایا گیا۔ جدیدڈیجیٹل انفرا سٹرکچر سے ایف بی آر افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک رسائی ہو گی۔

نئےسسٹم سے شفافیت، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکےگا۔ انفارمیشن سینٹر 2.0 میں جدید مینجمنٹ انفارمیشن، رپورٹنگ سسٹم کے طور پر کام کرے گا۔

ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کو کم کر سکیں گے۔ نئے سسٹم سے  ٹیکس کے معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اسٹاک رجسٹر سسٹم کی بدولت قوانین پر عملدرآمد،کمپلائنس رپورٹس میں آسانی ہو گی۔ نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیزترین دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

ایف بی آر کا کہن اہے کہ یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں اہم پیشرفت کی حیثیت رکھتا ہے مرکزی، شفاف ڈیٹا ایکو سسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

مزید خبریں