سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بینچ میں بیٹھنے سے انکارکردیا، جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ پہلے بھی لکھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔