جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
حکومت نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ  کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر زرداری سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات ، اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں