جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ ، 77 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعثم مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی  قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہو گیا، جس سے نئی قیمت 2682 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد  فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ ، 77 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا،پاکستان میں بھی قیمت میں اضافہ ہو گیا

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس سے10 گرام سونا 2 لاکھ ، 38 ہزار 254 روپے کا ہو گیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں