جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے، جسٹن ٹروڈو

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس سے قبل کرغزستان کے وزیر اعظم بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

مزید خبریں