جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کی کمی آئی ہے، برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی گیس کی قیمت میں بھی 40 سینٹس کمی ہوئی ہے۔  گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ناف کے اطراف تیل کی مالش، 8 فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے

مزید خبریں