اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 تا 17 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
چینی وزیراعظم کے ہمراہ وزراء اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔ چینی وفد میں وزارت خارجہ، وزارت تجارت، قومی ترقیاتی اصلاحاتی کمیشن کے نمائندے ہوں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ چینی وفد میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندے بھی ہوں گے ، وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے ، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات پر پابندی کب تک رہے گی؟ خاتون اینکر نے اندر کی بات بتا دی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔