جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
ڈی چوک پر احتجاج کی کال ، پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے ، 7 کارکن گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مار کر 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں  چھاپے مارے گئے۔  رات گئے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت ، سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی اور راشد حفیظ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

پولیس نے چھاپوں میں 7 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں ، ایس اسی او کانفرنس کے لیے راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات پر پابندی کب تک رہے گی؟ خاتون اینکر نے اندر کی بات بتا دی

مزید خبریں