جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان پہلی مرتبہ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل ہونے والے تینوں ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کر چکا ہے جس میں سے 2 مرتبہ بھارت اور ایک مرتبہ بنگلا دیش ٹیم چیمپئن بنیں۔

دوسری جانب بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 26 رکنی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 27 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے بُری خبر آگئی

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ٹیم پاکستان بھجوانے کے لیے وزارت کھیل اور حکومت سے این او سی کا انتظار ہے۔

مزید خبریں