جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
صدر واہ پولیس کی کارروائی: بائیک لفٹر گرفتار، 04 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

صدر واہ: صدر واہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بائیک لفٹر فصیح مسعود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 04 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے بتایا کہ ملزم کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

مزید خبریں