واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں صدی کے سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان کے بعد بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت گر گئے ، طوفان کے باعث 30 لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔
اس کے علاوہ کیٹیگری 3 کے طوفان کے ساتھ شدید بارشیں بھی ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے سبب متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، سمندری طوفان ملٹن کی شدت کم ہو کر کیٹیگری ایک میں بدل گئی۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید