اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی ہے دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیاجس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار636 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

مزید خبریں