هفته,  05 اکتوبر 2024ء
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہزاروں کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں7ہزار 300سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا عمل شروع ,محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل بھی جاری کر دیا ۔ کالج ٹیچرز انٹرن سے پورٹل پر آج سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے تمام کالجز میں خالی آسامیوں پر کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کر رہا ہے۔ سات ہزار تین سو سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے ۔ کالج ٹیچرز انٹرن آٹھ ماہ کے لئے بھرتی کئے جائیں اور ماہانہ تنخواہ 50 ہزاروپے ہوگی۔

مزید خبریں