اتوار,  29  ستمبر 2024ء
مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان مذاکرات کا معاملہ ،مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیدیا ۔ذرائع کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت مذاکرات کے دروازے بند نہیں کر سکتی ۔سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے دروازے حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر وقت مانگ لیا ۔پی ٹی آئی نے جواب دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے آ پس میں مشورہ کے بعد جوابدیںگے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News