اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور لائسنس چیکنگ کے خلاف کارروائیاں

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ، اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 30 روز کے دوران 722 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔

سی پی او نے بتایا کہ 5604 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں، جس پر 60 لاکھ 81 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 477 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، اور 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 43 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی پی او نے واضح کیا کہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

مزید خبریں