هفته,  21 دسمبر 2024ء
مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔ خا م تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خا م تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکا میں شرح سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

مزید خبریں