جمعه,  22 نومبر 2024ء
راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 28 روز کے دوران 696 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،5344 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 07 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 456 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 41 مقدمات بھی درج کیے گئے، غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: مختلف جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری، تازہ ترین کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتار

مزید خبریں