جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
حکمران اللہ اور آخرت کو سامنے رکھ کر فیصلے کریں، حمزہ علی عباسی

ٹورنٹو(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک تقریب میں کہا کہ حکمرانوں کو اللہ تعالیٰ اور آخرت کو مدِنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، چاہے وہ عمران خان ہوں یا کوئی اور ہو۔

یہ بات انہوں ڈ نے ٹورنٹو میں اپنی کتاب ’مائی ڈسکوری آف گاڈ، اسلام اینڈ ججمنٹ ڈے‘ کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ سیاست پر اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے اور واقعات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بڑی بے رحم ہے اور موت کے بعد لوگ بھلا دیے جاتے ہیں اسی لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: راچڈیل میں معذور اور بوڑھے افرادکیلئے بنائی جانیوالی چیرٹی مومنٹس آف لائف کاافتتاح

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News