اتوار,  22 دسمبر 2024ء
یہودی لابی بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ کاوائس چانسلر بنانا چاہتی ہے، عائشہ گلالئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ یہودی لابی پاکستان میں تیزی سے کام کر رہی ہے، یہودی لابی بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ کا وائس چانسلر بنانا چاہتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ بلوچستان کےعام لوگوں کو حقوق کیوں نہیں دیئے گئے، علی امین گنڈا پور نے کہا پنجاب آؤں گا تم لوگ بنگلادیش بھول جاؤ گے، یہ پختونوں اور پنجابیوں کو الگ کرنے کی سازش نہیں ہے؟۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ گنڈا پور کی دوسری شاخ منظور پشتین کی ہے، منظورپشتین نعرہ قبائلیوں کا لگاتے ہیں لیکن ٹوپی افغانستان کی پہنتے ہیں، میں پاکستان توڑنے نہیں قبائل کےحقوق کی جنگ لڑ رہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ منظورپشتین کوافغانستان کے جھنڈے بڑے پسند ہیں، افغانستان منظور پشتین کو شہریت دے۔شدید اختلافات ہیں، ان کے بچوں کے ساتھ چلنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حلقے کے لوگوں سے مشاورت جاری ہے، جلد ہی اپنی سیاست کا فیصلہ کرلوں۔

مزید خبریں