جمعه,  20  ستمبر 2024ء
تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )وارث خان پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 23 ہزار 400 روپے، 04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں اقبال،ذاکر،جمیل،کلیم اور فقیر حسین شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 23 ہزار 400 روپے، 04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News